اسلام آباد (اے پی پی) نئی قومی اسملی میں مسلم لیگ (ن)‘ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز‘ تحریک انصاف سمیت 9 جماعتوں کے سربراہ بھی موجود ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف‘ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم‘ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صدر مخدوم جاوید ہاشمی‘ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ مرتضیٰ جتوئی‘ مسلم لیگ (ضیائ) کے صدر اعجاز الحق‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد‘ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ موجود ہوں گے۔ نئی قومی اسمبلی میں دو جوڑے بھی کل حلف اٹھائیں گے۔ 14ویں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک، ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی رکن فریال تالپور اور ان کے شوہر میر منور تالپور بھی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ نئی اسمبلی میں علی محمد مہر‘ علی گوہر مہر‘ رانا تنویر‘ رانا افضال، رانا اسحاق‘ رانا حیات خان پر مشتمل بھائیوں کی جوڑیاں بھی کامیاب ہو کر اسمبلی میں آئی ہیں۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں تاہم شہباز شریف کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا۔
قومی اسمبلی