پٹرول کی قیمت میں 2.20 اضافے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 1.50 روپے لٹرکمی کی سفارش، سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

May 31, 2013

اسلام آباد (خبرنگار) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل پر مشتمل سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 40 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد اوگرا آج رات کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

مزیدخبریں