ایف بی آر نے موبائل فون پر جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کردی

May 31, 2013

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے موبائل فون پر جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے تاہم بعض شرائط لاگو ہوں گی اس سے قبل 4 اپریل کو ایف بی آر نے سیلولر فون‘ موبائل فون‘ سیٹلائٹ فون پر ایک ہزار روپے فی سیٹ جی ایس ٹی لاگو کیا تھا تاہم اب ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت دو میگا پکسل سے کم اور 2.6 انچ کی سکرین کے حامل موبائل فون یا سیٹلائٹ فون پر درآمد کے وقت ڈیڑھ سو روپے جبکہ خریدار کو فروخت اور سم چالو کئے جانے کے وقت اڑھائی سو روپے جی ایس ٹی لگے گا۔ درمیانی قیمت کے موبائل فون پر درآمد کے وقت اڑھائی سو روپے جی ایس ٹی جبکہ سم چالو کئے جانے کے وقت خریدار اڑھائی سو روپے جی ایس ٹی دے گا۔ سمارٹ فون پر درآمد کے وقت 500 روپے ٹیکس لگے گا اور سم چالو ہونے پر خریدار اڑھائی سو روپے جی ایس ٹی دے گا۔ سیلور کمپنی اپریٹرز کو جی ایس ٹی میں خود کو رجسٹرڈ کرانا پڑے گا۔ جی ایس ٹی کی ادائیگی کے بغیر فون فروخت نہیں کیاجاسکے گا۔ سیلولر کمپنی اپریزر ریکارڈ رکھیں گے۔

مزیدخبریں