اسلام آباد (آئی این پی)نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وزیراعظم ہاو¿س خالی کر دیا ہے، وہ بلوچستان ہاو¿س منتقل ہو گئے۔ میر ہزار خان کھوسو نے وزیراعظم ہاو¿س میں 2 ماہ 6 دن قیام کیا۔ نگران وزیراعظم کے منتقل ہوتے ہی بلوچستان ہاو¿س کو وزیراعظم ہاو¿س کا درجہ دے دیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم ہاو¿س کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔ نگران وزیر اعظم کے بلوچستان ہاﺅس منتقل ہونے کے بعد وہاں ہر وقت انہیں بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی طور پر جنریٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
نگران وزیراعظم بلوچستان ہاوس میں منتقل‘ بجلی کیلئے خصوصی جنریٹر کی فراہمی، وزیراعظم ہاوس کی تزئین و آرائش
May 31, 2013