”تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کر کے اسلام دشمن قوتیں گستاخی کا راستہ کھولنا چاہتی ہیں“

May 31, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس کونسل کا موقف قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، کنوینر تحریک دعوت توحید میاں جمیل، سربراہ صراط مستقیم ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، کنوینر حرمت رسول مولانا امیرحمزہ، سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث علامہ حافظ زبیرظہیر، جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مولانا راغب حسین نعیمی اسلامی نظریہ کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون پر اعتراض کرنے والی انسانیت اور اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے ذریعے توہین رسالت کا راستہ کھولنا چاہتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قانونِ ناموسِ رسالت کے مخالفین چاہتے ہیں کہ 295-C ختم کر دی جائے تاکہ مسلمان گستاخانِ رسول کو خود قتل کرنے پر مجبور ہو جائیں جس کے نتیجے میں مسلمانوں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا سکے۔ دریں اثنا جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض شاہ نے کہا سعودی عرب سے صوبائی صدر مفتی اقبال چشنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ملک میں شرعی نظام نافذ کیا جائے۔

مزیدخبریں