لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈرون حملے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ فوری بند کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مذہبی سیاسی سماجی رہنماﺅں اور حقوق انسانی کی تنظیموں نے ردعمل میں کیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اگر طالبان رہنما ولی الرحمان امریکہ کو مطلوب تھا تو اسے عدالت کے ذریعے ہی سزا ملنی چاہئے۔ خودکش حملے اور ڈرون حملے دونوں قابل مذمت ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ اس وقت تک حالات نہیں بدلیں گے جب تک خارجہ پالیسی کو ازسرنو تشکیل نہیں دیا جاتا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ نئی حکومت ڈرون حملوں کے خلاف سٹینڈ لے۔400 سے زائد ڈرون حملوں میں5 ہزار بے گناہ افراد، معصوم بچے اور خواتین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔