لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ، آندھی ، بجلی ، درخت گرنے سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران) لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں گذشتہ روز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ کئی شہروں میں تیز آندھی بھی آئی ہے، آسمانی بجلی اور درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور حادثات میں کئی زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیوس روڈ، گوالمنڈی، قلعہ گوجر سنگھ، ایمپریس روڈ اور مال روڈ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ دوسری جانب کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار رہے گی جبکہ کراچی میں درجہ حرارت34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے تاہم جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار اور نمائندہ خصوصی کے مطابق موضع گلوٹیاں خورد کے رہائشی محنت کش مردان خاںکا 14سالہ بیٹا شہباز خان اپنی تین بہنوں 25سالہ نازیہ، 22سالہ مہ جبین اور 20سالہ شہزادی کے ہمراہ کھیتوں میں خربوزے توڑ رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے چاروں بہن بھائی اس کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہباز خاں موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تین زخمی بہنوں کو سول ہسپتال ڈسکہ طبی امداد کیلئے پہنچا دیا گیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ اورگردونواح میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گوجرانوالہ میں طوفان بادوباراں رہا تیز آندھیوں کے جھکڑ چلنے سے کئی جگہوں پر درخت اکھڑ گئے اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اس دوران دھلے کے علاقہ محمدآباد میں آسمانی بجلی گرنے سے گلی میںکھڑے 50 سالہ اظہر اور اس کا دوست یونس جھلس گئے جبکہ اظہر کسی قسم کی طبی امداد ملنے سے پیشتر ہی دم توڑ گیا جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے ایک اور واقعہ میں راہوالی میں موٹرسائیکل سوار سہیل اور اس کی بیوی صوفیہ بھی جھلس گئے۔ سمبڑیال سے نامہ نگار کے مطابق موضع کوٹلی باوریاں کے رہائشی صفدر حسین کا 24 سالہ نوجوان بیٹا فلک شیر اپنے چچا زاد بھائیوں عامر، انعام کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سیالکوٹ سے اپنے گائوں آرہا تھا کہ روہیلہ کے قریب سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر تیز آندھی اور طوفان کے باعث اچانک درخت ٹوٹ کر ان کے اوپر گر گیا جس سے وہ تینوں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدا د کے لئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر فلک شیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پسرور سے نامہ نگار کے مطابق محلہ پیر جہانیاں میں محنت کش شبیر حسین کے مکان کی چھت پر لگے ہوئے بجلی کے پیڈسٹل فین پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے گھر میں وائرنگ میں ہائی وولٹیج آنے سے سامان جل گیا تاہم محنت کش، اس کی بیوی اور تین بچے بھی بال بال بچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...