لاہور (پ ر+ نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لندن میں سیاسی بونوں کا اجتماع بے نتیجہ رہے گا۔ جمہوریت دشمن عناصر عوام کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ چودھری برادران جمہوریت کے خلاف سازش کے لئے لندن میں کینیڈین مولانا کے پاس جا پہنچے۔ شجاعت اور طاہر القادری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری برادران جہاں بھی جائیں، ان کی حیثیت صفر ہی رہے گا۔ کینیڈین مولانا کا پاکستانی سیاست میں اب کوئی کردار نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا کی ڈرامہ بازیوں سے پوری قوم واقف ہے۔
لندن میں سیاسی ’’بونوں‘‘ کا اجتماع بے نتیجہ رہے گا: رانا ثناء اللہ
May 31, 2014