لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے تین کروڑ روپے کی بجلی چوری کے الزام میں سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار ہونے والے فیکٹری مالک میاں اعجاز کو حوالات میں بند کرنے کی بجائے گھر میں آرام کرنے کی سہولت مہیا کر دی۔ ذرائع کے مطابق کٹار بند روڈ لاہور میں فیکٹری کے مالک میاں اعجاز کو سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا مگر ایف آئی اے لاہور کے انسپکٹر ارشاد نے میاں اعجاز کو حوالات میں بند کرانا گوارہ نہیں کیا۔ ملزم رات کو اپنے گھر چلا جاتا ہے اور صبح کو ایف آئی اے دفتر آکر حاجی ارشاد کے پاس دوبارہ ’’گرفتار‘‘ ہو جاتا ہے۔