پاکستان اور چین کیساتھ سرحدوں پر اضافی فوج کی تعیناتی کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی (کے پی آئی) تین ماہ کے اندر اندر اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں ازسرنو غور کیا جائے گا ۔  کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے ملک میں بدامنی پھیلانے لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اپنے دفتر کا چارج لینے کے موقع پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کی تعیناتی اور انہیں درکار اسلحہ کے بارے میں ازسرنو غور کیا جائے گا اور ان سرحدوں پر اضافی دستے تعینات کرنے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے اپنے دفتر میں وزارت داخلہ کے اعلی آفیسران سے ملک کی اندرونی اور بیرونی صورت حال کے بارے میں معاملات حاصل کیں اور وزیر داخلہ کو حریت پسندوں کے رحجان اور ان کی مضبوطی کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی طرف توجہ دی جائے گی نکسلواڈ اور حریت پسند ناقابل قبول ہو گی ۔ ملک میں کسی بھی عنصر کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائے گی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آنے والے دنوں کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن