چیچہ وطنی(نامہ نگار) تیسری کلاس کی دو بہنوں کو سبق نہ یاد کرنے پر ٹیچر نے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچیوں کی والدہ ٹیچر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئی۔ گلستان کالونی کی سعدیہ بی بی کی دو بیٹیاں سات سالہ حمنہ اور9 سالہ عروج گورنمنٹ مڈل سکول ہائوسنگ کالونی میں تیسری جماعت میں پڑھتی ہیں۔ گزشتہ روز سبق نہ یاد کرنے پر ٹیچر نعیم نے پلاسٹک کے پائپ سے دونوں بچیوں کے منہ پر ہاتھ رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچیوں کی ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ بچیوں کی ماں سعدیہ بی بی نے شکایت لگائی جس پر ٹیچر نے سخت غصے میں کہا میں نے ایسے ہی تشدد کرنا ہے اگر آپ نے بچیوں کو نہیں پڑھانا تو ان کو گھر لے جائو۔بچیوں کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیچہ وطنی: سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر کا کمسن بہنوں پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد
May 31, 2014