پنجگور (ثناء نیوز) ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، پنجگور کے مقام پر ایرانی فوج کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے جوابی فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے رات گئے پاکستانی سرحدی حدود میں 3 راکٹ داغے جو پاکستانی حدود کے 12 کلو میٹر اندر پروم میں آگرے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں راکٹ کے گولے گرے وہاں پر پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ 2 کلو میٹر دور واقع ہے۔ تاہم ایرانی فورسز کے حملے کے بعد سرحد پر تعینات پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ایرانی فورسز کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔