انفرا سٹرکچر اور ترقیاتی شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینگے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفارت خانہ کے ناظم الامور تھامس ویلیمز نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی امور اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے   کہا ہے کہ ہم علاقائی تجارت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی تجارت و اقتصادی تعلقات کو ہمسایہ ممالک اور ان سے آگے تک بھی وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز کینیڈا کے ہائی کمشنر گریگ جیو کاس سے ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے ایک تقریب میں طلباء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہآئی ایس آئی اور آئی بی کے سوا 32 اداروں کے خفیہ فنڈ ختم کردیئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...