نیویارک (آئی این پی) پاکستان نے اقوام متحدہ میںجامع حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے حل پرزور دیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںاس موضوع پر بحث میں کہی۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے سے اقتصادی ترقی اور سیاسی تنازعات کے حل پر خاص توجہ دیتے ہوئے طویل مدت اور کثیرالجہتی پالیسی کے ذریعے نمٹنا چاہیے۔