اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے سلسلے میں سکیورٹی کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے کی۔ شرکا کانفرنس نے سانحہ مستونگ کے اسباب کے سدباب پر غور کیا اور سانحہ مستونگ ک صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں دراصل کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ عوام دشمن کے عزائم کو سمجھیں کہ دہشت گرد تنظیمیں سانحے کی ذمہ دار ہیں۔ شرکا نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوشش ہے۔ پشتون اور بلوچ بھائیوں میں نفرت کی آگ بھڑکائی جائے، عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں۔ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے خطاب میں اس عزائم کا اظہار کیا کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
سدرن کمانڈ کانفرنس