لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 0.49 فیصد اور 4.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ء سے اپریل 2015ء کے دوران 39کروڑ 99لاکھ 24ہزار ڈالر مالیت کے 63لاکھ 2758میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 5.47فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جولائی 2014ء سے اپریل 2015ء کے دوران خوراک کی مجموعی برآمدات میں 2.04فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔