مریدکے: گھریلو ناچاقی پر نوبیاہتا دلہن کو تشدد کرکے پھانسی دیدی

فیروزوالہ + مریدکے (نامہ نگاران) گھریلو ناچاقی پر نوبیاہتا دلہن کو خاوند اور کزن نے کرنٹ لگاکر تشدد کے بعد پھانسی دے دی اور فرار ہو گئے۔ خاوند اور کزن کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ ننگل ساہواں میں خاوند نیار اور اس کے کزن نے 3 ماہ قبل بیاہی جانیوالی شبنم کو گھریلو ناچاقی پر بھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شبنم ڈالہ دا قلعہ گاﺅں کے ڈیرہ نور پورہ کی رہائشی تھی پولیس صدر مریدکے بھائی طارق کی مدعیت میں خاوند اور کزن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
نوبیاہتا دلہن پھانسی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...