لاہور (کلچرل رپورٹر) پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار علی اعجاز نے کہا ہے کہ علی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ میں بزرگ اور بے سہارا شہریوں کیلئے ہومز فار ویلفیئر بنایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد معاشرے کے ان افراد کی رہائش فراہم کرنا ہے جن کا دنیا میں کوئی سہارا نہیں ہے۔ اولڈ ہومز تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی صدر عذرا بانو، رفعت اشفاق، ضیاء الحق، مختار احمد، نگہت شیخ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ کالا خطائی روڈ پر ایک مخیر شخص محسن رضا نے اولڈ ہومز کیلئے 17کنال 5 مرلے جگہ دی ہے تاکہ ضرورت مند اور بے گھر افراد وہاں رہ سکیں۔ اس سلسلے میں دیگر مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ علی فاؤنڈیشن کی مدد کریں۔میں نے بوڑھے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر بزرگ لوگوں کیلئے قیام و طعام اور اولڈ ہومز کے قیام کا فیصلہ کیا۔
مخیر حضرات علی فاؤنڈیشن کی مدد کریں : علی اعجاز
May 31, 2015