اداکارہ مہوش کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

May 31, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) ٹی وی، سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ مہوش کی یاد میں گذشتہ روز الحمرا ہال نمبر3 میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطا محمد خان، اداکار مسعود اختر، اورنگزیب لغاری، ذوالقرنین حیدر، منیر نادر، منذر امین، قیصر جاوید، سخی سرور، شیبا بٹ، خالد معین بٹ، حسن مراد، ارشد ملک، جواد وسیم، حنیف کویتی، زیب، منیر راج، رضیہ ملک، عروج، حسیب پاشا اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے اداکارہ مہوش کی شخصیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ 

مزیدخبریں