زیورخ (سپورٹس ڈیسک )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے یورپی تنظیموں کے افسران کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عالمی تنظیم کے خلاف ’نفرت انگیز‘ مہم قرار دیا ہے۔پانچویں مرتبہ فیفا کے صدر منتخب ہونے والے سیپ بلاٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں فیفا کے اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے بعدگرفتاری کے حوالے سے امریکی تحقیقاتی اداروں کے بیانات سن کر انھیں شدید ’دھچکا‘ پہنچا ہے۔ وہ مسٹر پلاٹینی کو معاف کر سکتے ہیں تو مسٹر بلاٹر نے کہا کہ ’ میں ہر کسی کو معاف کر دیتا ہوں، لیکن بھْولتا نہیں ہوں۔