2013ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا انتخابی مینڈیٹ جعلی تھا: شاہ محمود قریشی

پھالیہ +منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار +آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا انتخابی مینڈیٹ جعلی تھا، اگر الیکشن شفاف ہوتے۔ 126 دن تک بچے‘ بوڑھے‘ نوجوان‘ خواتین کھلے آسمان تلے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی نہ کرتے۔ وہ ہفتہ کو حلقہ این اے 108 میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے‘ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے ملک میں اندھیرے پھیلا رکھے ہیں۔ تحریک انصاف ان اندھیروں کو ختم کریگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا شریف برادران اور آصف علی زرداری کی ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کو عوام میں مقبولیت ملی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...