گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں آج مکمل ہوجائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین اور نارووال کے ضلعی الیکشن کمشنرز اور 21 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز آج رات 12 بجے تک حلقہ بندیاں مکمل کریںگے۔ کل یکم جون سے حلقہ بندی ضلعی الیکشن کمشنرز اور اے سی آفس میں آویزاں کی جائیں گی۔