جھنگ اور چشتیاں میں مقدمہ قتل کے 4 ملزموں کو سزائے موت

جھنگ + چشتیاں (نامہ نگاران) جھنگ اور چشتیاں کی عدالتوں نے مقدمہ قتل کے 4 ملزموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا، واقعات کے مطابق جھنگ کے تھانہ موچیوا لہ کے علاقہ چک 159 میں رشتہ کے تنا زعہ پر مدعی مقدمہ قتل غلا م حسن کی بیٹیوں سرور بی بی، رخسانہ بی بی اور بھتیجی فیضاں بی بی کو اکیس ملزمان سرفراز، لیاقت، حق نواز، صداقت، شریف، ذاکر، فیض، خضرحیات، سیف اللہ، عصمت اللہ، امان اللہ، نذر محمد، شاہ نواز، اللہ دتہ، ریاض، ڈھلانہ عر ف شلو، گاماں، غلام حسین، منصبدار اور شر یف نے 9 جو ن 2010 کو دن دیہاڑے قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج انوار احمد قریشی کی عدالت میں ہوئی گواہوں کی گواہی اور وکلا کی بحث کے بعد تین ملزمان سرفراز، لیاقت اور حق نواز پر مقتولین کا قتل ثابت ہونے پر عدالت نے ایک ایک بار سزائے موت اور پانچ لا کھ روپے معاوضہ دینے کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان مزید 6/6 ماہ قید کا بھی حکم سنا دیا اور دیگر 18 ملزمان کو عدالت نے شک کی بنا پر بری کر دیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں کی عدالت نے تھانہ بخشن خاں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم عمران کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی جبکہ مقدمہ قتل میں نامزد دوسرے عدنان کو ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...