کوئٹہ: کوہلو میں بم دھماکہ، اختر آباد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

May 31, 2015

کوئٹہ (بیورو رپورٹ؍آن لائن) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں موبائل فون مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق کوہلو بازار میں موبائل فون مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد ابراہیم اور امین اللہ کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔

مزیدخبریں