میدوگوری (رائٹرز) نائیجیریا کی ریاست بورنو کی مسجد میں خودکش دھماکے اور راکٹ حملے میں 32 افراد مارے اور 30 زخمی ہو گئے۔ بمبار کا تعلق بوکوحرام سے تھا، بوکوحرام کی جانب سے چلایا گیا راکٹ ایک مکان پر گرا جس کے سبب 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صدر بوہاری کے حلف اٹھانے کے ایک روز بعد یہ حملے ہوئے۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ نے جنگجوؤں کو شکست دینے کیلئے نائیجیرین حکومت کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔