بیجنگ ، نیویارک(آن لائن)امریکی وزیر دفاع کارٹر نے کہا ہے کہ ’چین نے دو ہزار ایکڑ سے زیادہ کی زمین پر از سر نو دعوی پیش کیا ہے جو کہ علاقے کی تاریخ میں باقی تمام مدعیوں کے مجموعی دعوے سے زیادہ ہے‘چین نے امریکہ کی جانب سے بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کو تعمیر کو فوراً روکنے کے مطالبے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مطالبہ ’بے بنیاد‘ اور ’غیر تعمیری‘ ہے۔ ایشٹن کارٹر کے سنگاپور میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازع پانیوں میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر فوری اور مستقل طور پر بند کردینا چاہیے۔