حکومت مستونگ سے دہشت گردی کرنیوالے عناصر کا پیچھا جاری رکھے گی، ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹا جائیگا: حمزہ شہبازشریف

May 31, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما  حمزہ شہباز نے مستونگ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گھنائونی کارروائیوں میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ حمزہ شہباز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان قبیح عناصر کا پیچھا جاری رکھے گی اور ان انسانیت سوز واقعات میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

مزیدخبریں