لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے ادارہ معارف اسلامی منصورہ میں تحقیقی کلاس کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر مکمل اتفاق کر کے دانشمندی ، حب الوطنی اور بالغ نظری کا ثبوت دیاہے ۔تمام قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پاکستانی قوم کے لیے سانحات اور دکھوں کے مسلسل بھنور میں یہ تازہ ہوا کا جھونکا اور خوشی کا پیغام ہے ۔