شالامار نرسنگ کالج میں ورلڈ نرسنگ ڈے کے حوالے سے تقریب‘ محترمہ آپا سکینہ نے کیک کاٹا

May 31, 2015

لاہور( پ ر) شالامار نرسنگ کالج میں گزشتہ روز نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز چوہدری احمد سعید کی والدہ محترمہ آپا سکینہ تھیں جنہوں نے تقریب کی گیسٹ آف آنر پروفیسر سعدیہ شہزاد کے ساتھ کیک کاٹا ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈیئر ( ر) انیس احمد ، پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر ، چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف ، ڈاکٹرز ، طلبہ اور نرسنگ سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مقررین نے نرسنگ کے شعبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں نرس کا کردار انتہائی اہم ہے ۔

مزیدخبریں