بلوچستان بھر سانحہ مستونگ کے خلاف میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔مستونگ میں 22 مسافروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت سرکاری، اور سیاسی سطح بلوچستان بھر میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔
شٹر ڈاؤن ہڑتال بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں جاری ہے۔صوبے کی عوام سانحہ مستونگ کو بلوچستان کی اقوام کو لڑانے کی سازش قرار دے رہے ہیں۔سیاسی و عوامی سطح پر سانحے کی مذمت کی جا رہی ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سانحہ کے خلاف ریلیاں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
سانحہ مستونگ پر بلوچستان میں یوم سوگ، آل پارٹیزکانفرنس منگل کومنعقد کی جائے گی
May 31, 2015 | 20:02