مکرمی! B-12 ریلوئے اسٹیشن لاہور اور B-12A بادامی باغ سے آراے بازار کیلئے روانہ ہوتی ہیں۔ مذکورہ بسیں جب ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی ہوتی ہیں تو ان میں نیم حکیم بھی سوار ہو جاتے ہیں اور بلند آواز میں جعلی ادویات بیچتے ہیں۔ جن کو خرید کر استعمال کرنے سے سادہ لوح عوام بیمار ہو جاتے ہیں۔ مہربانی فرما کر ان نیم حکیموں کو تمام بسوں میں جعلی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ (شاہد اکرام اللہ خان۔ عبدالکریم روڈ، لاہور)