چھوٹو زرداری بچگانہ باتیں کرکے بڑا لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں: زعیم قادری

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چھوٹو زرداری بچگانہ باتیں کر کے بڑا لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی بے بی لیڈرشپ دودھ کے دانت گرنے کا انتظار تو کر لے۔ بلاول زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے زرداری تقریر کرنے سے پہلے ابا جان سے مشورہ کر لیا کریں۔ جوش خطابت میں جو منہ میں آتا ہے وہ کہہ ڈالتے ہیں۔ بلاول صاحب گلا پھاڑ کر تقریریں کرنے سے نہیں الیکشن کو کارکردگی کے زور پر جیتا جاتا ہے۔ چھوٹو زرداری مختلف علاقوں کی بات کر کے عصبیت کو ہوا دینے سے گریز کریں۔ پنجاب کا کاشتکار خوشحال اور مطمئن ہے۔ بلاول سندھ کی خبر لیں۔ حکومت پنجاب کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے صوبہ بھر میں لاکھوں ملازمتوںکے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ عوام نے بدترین کارکردگی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں مسترد کر کے دیوار سے لگا دیا لیکن پیپلزپارٹی کے لیڈر اب بھی اپنے اطوار بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...