نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کر رہا ہے۔ وہ اپنے ایجنٹس کو لگام دے۔ نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل بھوشن یادیو کو اپنے کئے کی سزا مل کر رہے گی۔ پاک بھارت مسائل کا حل جنگ نہیں‘ مسائل بات چیت سے حل ہوں گے۔
بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کر رہا ہے‘ اپنے ایجنٹس کو لگام دے: عبدالباسط
May 31, 2016