اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے این اے 70 خوشاب میں دوبارہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران معاملہ الیکشن ٹربیونل کو واپس بھجوا دیا ہے اور اپیل نمٹا دی ، یاد رہے کہ عام انتخابات2013میں اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاکر بشیر اعوان کو کامیاب قرار دیا گیا تھا ،تاہم ان کی کامیابی کو انکے مدمقابل آزاد امیدوار سردار شجاع محمد نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے اس حلقہ میں دوبارہ انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی تھی ،تاہم الیکشن ٹریبونل نے تکنیکی بنیادوں پر ان کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
این اے 70