لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا دن بھر پور طریقے سے منایا گیا جس کا مقصد ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کا فروغ اور صحتمندانہ مقابلوں کو رواج دینا تھا، تاکہ صحت مند جسموں کے ذریعے صحت مند دماغ پیدا کئے جاسکیں۔ اس موقع پر ورلڈ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن ، وفاقی وزارت کھیل حکومت پاکستان، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے مختلف شہروں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گئے جن میں مختلف کیٹگریز کے بوائز اینڈ گرلز ایونٹس بھی شامل تھے۔ مذکورہ دن ورلڈ ایتھلیٹکس کی یاد میں ہر سال 30 مئی کو منایا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا دن منایاگیا
May 31, 2016