لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر کی شادی میں بھی مسائل آڑے آگئے،نوجوان فاسٹ بولر نے انگلینڈکی شہری اپنی منکوحہ نرجس کو بیاہ کر پاکستان لانے میں مسائل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسائل جلد ختم ہونے کیلئے پر امیدہوں۔محمد عامر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی میں بھی کچھ مسائل درپیش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہناتھا کہ نرجس کا نکاح ہوچکا ہے مگرچند مسائل کی وجہ سے رخصتی نہیں ہوسکی تھی، مجھے امید ہے کہ اب وہ ختم ہوجائیں گے، اس طرح ہماری رخصتی بھی جلد ہوجائے گی۔ محمد عامر نے مزید بتایا کہ نرجس نے تب میری مدد کی جب سب نے ساتھ چھوڑ دیا تھا،یہ ان کی ہی دی ہوئی ہمت ہے کہ آج میں ہر مشکل سے ٹکرانے کے لئے تیار رہتا ہوںجس طرح ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو میری کامیابیوں میں میرے والدین کی دعاؤں کے بعد سب سے بڑا حصہ نرجس کا ہے۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی میں بھی مسائل آڑے آ گئے
May 31, 2016