قومی کرکٹرز کا سکلز کیمپ لاہور میں شروع‘ فزیو شین ہینز کی بھی شرکت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا سکلز کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ کھلاڑیوں نے صبح کے اوقات میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جبکہ سہ پہر میں قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فزیوتھراپسٹ شین ہینز نے بھی قومی ٹیم کو گذشتہ روز لاہور میں جوائن کر لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر کیمپ کے لیے 21 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا جن میں سے محمد حفیظ کیمپ کے پہلے روز شریک نہیں ہوئے۔ محمد حفیظ اپنا ایم آر آئی سکین کرانے کے لیے کراچی میں ہیں۔ کیمپ کی نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ مشتاق احمد کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ میں شامل بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لڈن بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں نے این سی اے میں فزیکل فٹنس کے علاوہ قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے علاوہ فیلڈنگ پریکٹس کی۔تربیتی کیمپ کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق جبکہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان وسیم حیدر، وجاہت اللہ واسطی اور توصیف احمد نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خاص طور پر باؤلرز اور بلے بازوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ چھ جون تک جاری رہے گا جس کے بعد کھلاڑی چند روز اپنے گھروں میں گزاریں گے۔ اگر کوئی کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ کرنا چاہے تو وہ کر سکتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم اٹھارہ جون کو روانہ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...