’’لائیو سٹاک جینومکس‘‘ کے موضوع 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس

May 31, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے انسٹی ٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے گذشتہ روز ’’لائیو سٹاک جینومکس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الا قوا می کا نفر نس کاانعقادکیا جس میں افتتا حی تقر یب کی مشتر کہ صدارت وا ئس چا نسلرپرو فیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا اور ایف سی کالج لا ہور کے ڈیپا ر ٹمنٹ آف با ئیو لو جیکل سا ئنسز کے پرو فیسر ڈاکٹر کو ثر عبد اللہ ملک نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ دور حاضر میں جینومکس کی جد ید تیکنیکی و تحقیقی مہارتوں کو سیکھ کر پاکستان میں گائے، بھینسوں اور بھیڑ، بکریوں کی افزائش کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں