کراچی کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ ینگے‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان

May 31, 2017

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صد رمنور رضا نے سا بق وفاقی وزیر سینٹیر مشاہداللہ خان سے ملاقات کی اور ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی کی تنظیمی امور پر تبادلہ خیال عہدیداروں کی تبدیلی اور کارکنوں کی بے چینی اور مایوسی پر بھی تفصیلی بات چیت کی منوررضا نے سینیٹر مشاہد اللہ کو کراچی میں رہائشی بہاریوں، بنگالیوں اور پٹھانوں کے شناختی کارڈز کے حصول میں حائل رکاوٹیں اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نادرا کے افسران ذمہ دارانہ عملی اقدامات کریں تو بہاریوں ، بنگالیوں اور پٹھانوں کے جائز قانونی طور پر کارڈز بننے میںجو دشواریاں ہیں ان کے ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ منور رضا نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے بچوں کو سرکاری اداروں میں فوری طور پر نوکریاں دی جائیں تاکہ کارکنوں میں پھیلی بے چینی اور مایوسی کو دور کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ Kالیکڑک کراچی کے پر امن ، قانون پسند شہریوں کے ساتھ جونک کی طرح ان کا خون چوسنے میں مصروف ہے اور اہل کراچی کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے علاوہ رمضان مبارک میں غیر اعلانیہ بجلی بند کر کے 8,8 اور 10,10 گھنٹے تکلیف دہ عمل سے لوگ نہ صرف انتہائی غصہ میں بلکہ ان کی برداشت صفر ہوچکی ہے اور کوئی بھی افسوسناک اور تکلیف دہ واقعات کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے K الیکٹرک کیخلاف افسوسناک اور تکلیف دہ واقعات کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے سینیٹر مشاہد اللہ منو ر رضا کو یقین دلا یا کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے نا صرف رابطہ کر ینگے بلکہ کراچی کے عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کے ناروا سلو ک کے ازالے کیلئے بھی آواز بلند کر ینگے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو لا وارث نہیں چھو ڑا جا ئے گا ۔

مزیدخبریں