اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس دن خیبر پختو نخوا کی طرح پنجاب میں بھی لوگوں نے گرڈاسٹیشن پر قبضے کرلیے ۔اس دن لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا حکومت نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراض کرکے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے،حکمرانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ وہ جانے والے ہیںوہ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی ہے نہ پانی ۔عوام کو غصہ کیسے نہ آئے ۔عوام کو اس سے بھی زیادہ غصہ آنا چاہیے ۔حکومت اور اپوزیشن میں چھوٹے موٹے جوڈوکراٹے ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں ملزم کی مرضی کا ایس ایچ او نہیں لگایا جاتاجب وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ سے نکالا جائے گاتو پھر کہا جائے گا کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایک جرنیل ایک سائیڈپر اور دوسرا دوسری سائیڈ پر ہوتا ہے ۔عمران خان کے ساتھ اسد عمر اور زبیرعمر نواز شریف کے ساتھ ہیں۔خواجہ آصف ایک سائیڈ پر ہیں۔ان کے بھائی دوسری سائیڈ پر ہیں۔
شیخ رشید