وزیراعظم کی سعودی عرب میں سفیر کوپاکستانی ڈرائیور کا مسئلہ حل کرانے کی ہدایت

مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی ڈرائیور کی سعودی عرب کی جیل سے رہائی‘ جرمانہ کی ادائیگی یا معاملہ کے تصفیہ سے متعلق ہدایت کی ہے۔امارات میں مقیم ٹرالر ڈرائیور سامان لے کر الخرج سٹی آیا تھا جہاں اس کا ٹرالر 132کے وی کی بڑی لائن سے ٹکرا گیا۔سعودی پولیس نے ڈرائیور امجد حسین کو جرمانہ کی ادائیگی یا تصفیہ تک جیل بھجوا دیا۔وزیراعظم نوازشریف نے معاملہ سے متعلق آگاہ کئے جانے کے بعد سفیر کو صورتحال کا نوٹس لے کر اقدامات کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن