(نامہ نگار) نیب نے نجی بنک کے 5کروڑ 20لاکھ روپے کے نادہندہ دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ملک نوید اور عابد ملک کو جوہر ٹائون سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ایک سٹیل انڈسٹریز کے مالکان ہیں اور انہوں نے نجی بنک سے 5کروڑ 20لاکھ روپے کا قرضہ لیا، مگر قرضہ واپس نہ کیا۔ ملزموں کے خلاف کارروائی کے لئے گورنر سٹیٹ بنک نے نیب کو درخواست دی تھی۔ نیب نے دونوں ملزموں کو کئی بار انکوائری کے لئے طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
نیب نے نجی بنک کے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے کے نادہندہ دو ملزموں کو گرفتار کر لیا
May 31, 2017