لاہور (نامہ نگاروں سے) مختلف مقامات پر اوباشوں نے 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ چک نمبر 203 رب میں بس سٹاپ پر کھڑی عائشہ بی بی کوعمران وغیرہ نے لفٹ دے کر کار میں نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ میں ملزم اکبر علی نے خاتون لبنیٰ شہزادی کو کرایہ کا مکان دکھانے کا جھانسہ دے کر خالی مکان میں لے گیا جہاں پہلے ہی 2 نامعلوم ملزم موجود تھے تینوں نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شاہ کوٹ سے نامہ نگا رکے مطابق مچھر والی کی 25سالہ خاتون نسرین بی بی اہل خانہ کے ہمراہ سوئی تھی کہ نواز،سیف ،بوٹا ،آصف وغیرہ 6ملزمان نے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا دروازہ کھولنے پر وہ نسرین بی بی کو کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ نے متاثرہ خاتون کے والد ریاست کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
فیصل آباد‘ شاہکوٹ: اوباشوں نے 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
May 31, 2017