چنائی: بیف فیسٹیول منانے والوں پر ہندو غنڈوں کا حملہ‘2 طالب علم زخمی

May 31, 2017

چنائی(نیوز ڈیسک)مدارس ہائیکورٹ نے مودی سرکار کی طرف سے ذبیحہ کیلئے جانوروں کی منڈیوں میں خریدوفروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ معطل کرکے حکومت سے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کرلیا ۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ میں چنائی (مدارس) کے 2 شہریوں عاشق الٰہی بھاوا اور سلوا گومتی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی آئین کے تحت لوگوں کے کھانے پینے کی عادات و رواج میں حکومت مداخلت نہیں کرسکتی دوسرے یہ کہ حکومت کو ایسے معاملات پر حکمنامہ جاری کرنے سے پہلے پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کی منظوری حاصل کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ جسٹس ایم وی مرلی دھرن اور جسٹس سی وی کارتھی کیان پر مشتمل بنچ درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ دریں اثناء اسی شہر چنائی میں جہاں ایک روز قبل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں طلباء نے جانوروں کی ذبیحہ کیلئے خریدوفروخت پر پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بیف فیسٹیول منایا تھا انتہا پسند ہندوطلباء نے فیسٹیول میں شامل ہونیوالے پی ایچ ڈی کے طالب علم سورج اور اسکے ساتھی کو ہاسٹل کے میس میں تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا سورج اور اسکے دوست کو ہسپتال منتقل کردیا ادھر راجستھان کی وزیراعلیٰ اور بی جے پی کی رہنما وسوندرا راجے نے تسلیم کیا ہے کہ گائے بچانے والوں کی غنڈہ گردی اور لوگوں کو مارنے پیٹنے سے انکی حکومت کا تشخص مجروح ہوا ہے اور تشدد کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی وہ بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کررہی تھیں واضح رہے کہ اپریل میں ہندو غنڈوئوں نے گائے خرید کر ٹرک میں لے جانے والے ہریانہ کے مسلمان پہلو خان کو سرعام تشدد کرکے شہید کردیا تھا یہ واقعہ راجستھان کے ضلع الوا ر میں پیش آیاتھا۔

مزیدخبریں