قصور: باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

May 31, 2017

قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، سٹی پتو کی بدر کالونی کی فضیلت کا والد اکرم بھٹی کے ساتھ گھریلو لڑائی جھگڑا چلا آرہا تھا وقوعہ کے روز اکرم نے جب ڈانٹ کی تو فضیلت نے گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال پتو کی لے جایا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزیدخبریں