نیب قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پر عمل پیراہے: قمر زمان چودھری

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کے مطابق چینی کی عدم فراہمی پر میسرز حق باہو شوگر ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ریاض قدیر بٹ، بینک افسران کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات پر قومی خزانے کو 195.217 ملین روپے کا نقصان پہنچا نے پر ڈائریکٹر میسرزا یس بی ہوزری فیکٹری پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد شہناز اکرام کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے، غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی خریداری اور تقسیم میں بدعنوانی پر پاکستان سٹیٹ آئل کے افسران کے خلاف انوسٹی گیشن، 1200 غیر قانونی بھرتیوں پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی منظور قادر، غیر قانونی بھرتیوں پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے افسران، کابینہ ڈویژن کی پابندی کے باوجود 86 امپورٹڈ گاڑیوں کی خریداری پر نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی انتظامیہ، مشتبہ رقوم کی منتقلی پر اسسٹنٹ کمشنر منسٹری آف لیبر ویلفیئر حکومت سندھ فوزیہ شاہ جیلانی اور آفتاب حسین شاہ اراضی کے ریکارڈ میں ردوبدل اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے پر سابق رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ بلوچ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز یونائیٹڈ انجینئرز اور کنٹریکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور احسان اللہ چٹھہ کی 29.850 ملین روپے اور این ٹی سی کے افسران اور میسرز یونائیٹڈ کنٹریکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمے میں ظہیر عالم شیخ کی 2.495 ملین روپے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ نیب قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پر عمل پیراہے‘ قمر زمان چودھری۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔ایگزیکٹو بورڈ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان نے40.975 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں میسرز جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 57.156 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...