اضافی لوڈشیڈنگ نہیں روک سکتے: وزارت پانی و بجلی پہلے سب اچھا کیوں بتایا:وزیراعظم

May 31, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کابینہ کی توانائی کمیٹی کے مسلسل چھٹے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے ہاتھ کھڑے کر دیئے کہ اضافی لوڈشیڈنگ نہیں روک سکتے، حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ رمضان میں اضافی لوڈشیڈنگ ایسے ہی رہے گی اس پر وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے کہاکہ پہلے سب اچھا کیوں بتایا تھا، کراچی اور حیدر آباد کے اندھیرے میں ڈوب جانے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی حبکو جامشورو 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ بحالی کا کام ایک دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ کے الیکٹرک نے 53 ارب روپے وفاقی حکومت کو ادا کرنے ہیں کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی مزید مفت نہیں دے سکتے۔ کے الیکٹرک کوبجلی فراہمی جاری رکھنے کیلئے ادائیگی کرنا ہو گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبوں کو خالص پن بجلی منافع، کے الیکٹرک کی ادائیگی کا طریقہ کار بنائیں۔

مزیدخبریں