جوہرٹائون ڈی ٹو میں واسا اہلکاروں کی ہٹ دھرمی ہفتوں سے پانی کے پائپ گلی میں پڑے ہیں، عوام پانی سے محروم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جوہر ٹائون ڈی ٹو گلی نمبر 5 کے مکین واسا حکام کی ہٹ دھرمی سے رمضان میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ سینوڑوں بارہا رابطہ کرنے کے باوجود متعلقہ ایس ڈی او کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔ ہفتوں سے واٹر سپلائی پائپ گلی میں پڑے ہیں۔ آنے جانے و الوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ جوہر ٹائون ہائوس نمبر 320 ڈیٹو کنکشن لگے 4 ماہ ہو چکے ہیں اور ان کو باقاعدہ واسا کی طرف سے بل بھی موصول ہو رہا ہے۔ ہائوس نمبر 320 کے سامنے واٹر پائپ کا چھوٹا ٹکڑا بھجوا دیا گیا ہے جبکہ دونوں اطراف واٹر سپلائی پائپ ہی موجود نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن