لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، میںآج بدھ 31مئی کوساڑھے دس بجے صبح استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب بعنوان ’’ماہ رمضان المبارک کے فضائل وبرکات‘‘منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ مہمانان گرامی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری، مفتی محمد رمضان سیالوی اور علامہ محمد منشا تابش قصوری ہوں گے۔