لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایتکارنسیم حیدرشاہ اورفلمسازاصغرعلی کی زیرتکمیل فلم جنونِ عشق عیدکی دوڑ سے باہرہوگئی ۔فلمسازنے مذکورہ فلم کی نمائش عیدالفطرکے موقع پرکرنے کااعلان کیاتھاتاہم بعض وجوہات کی بناپرانہوںنے اپنی فلم کی عیدپرنمائش موخرکردی ہے ۔نئی تاریخ کااعلان فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل کرنے کے بعدکیاجائے گا۔فلم کی کاسٹ میں عدنان خان ،ماہی خان ،عامرقریشی ،شاہد ،راحیلہ آغا،لکی ڈئیراوردیگرشامل ہیں۔فلم کے نغمات کی موسیقی معرو ف موسیقارایم ارشد نے ترتیب دی ہے ۔